Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹرمپ کی کامیاب کے ساتھ ہی ایلون مسک دنیا کے امیر ترین انسان بن گئے

ان کی کمپنی ٹیسلا اور اے آئی کمپنی ایکس اے آئی کے اثاثوں کی مالیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
شائع 25 نومبر 2024 10:16am

امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ایلون مسک کے اثاثوں کی مالیت 348 ارب ڈالر تک جاپہنچی ہے جس کی بدولت وہ دنیا کی تاریخ کے امیر ترین انسان بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ میں ایلون مسک کو ’حکومتی کارکردگی‘ کے محکمے میں اہم عہدہ ملنے کے بعد ایلون مسک کی الیکٹرک کاریں بنانے والی کمپنی ’ ٹیسلا ’ اور مسک کی اے آئی کمپنی ایکس اے آئی (XAI ) کے اثاثوں کی مالیت میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم جون 2023 کو ایلون مسک کے اثاثوں کی مالیت ایک کھرب 92 ارب ڈالر کی سطح پر تھی۔

اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ کے گزشتہ 17 ماہ کے دوران ایلون مسک کی مجموعی دولت میں ایک کھرب 60 ارب ڈالر تک کا حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے۔

ایلون مسک دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ ایکس ’ ( سابق نام ٹوئٹر) کے مالک بھی ہیں،

Donald Trump

Elon Musk