Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ضلع کرم، گاڑیوں پر حملے کے مزید 4 زخمی دم توڑ گئے

مسلح افراد نے پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی۔
شائع 25 نومبر 2024 09:56am

ضلع کرم میں پاراچنار سے پشاور جانے والی کانوائی میں شامل مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 49 ہوگئی ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق واقعہ میں زخمی مزید 4 افراد دم توڑ گئے۔ واضح رہے کہ مسافروں کی گاڑیوں کو ضلع کرم کے لوئر علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔ مسلح افراد نے پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی۔

دو روز قبل تک ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 43 ہوگئی جبکہ نو افراد زخمی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق افراد میں خواتین بھی شامل تھیَ

جمعرات کی صبح ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سے پشاور اور پشاور سے پاراچنار کے لیے 200 گاڑیوں پر مشتمل کانوائے روانہ ہوا تھا۔

مسافر گاڑیوں کے پہنچتے ہی مسلح افراد نےگاڑیوں پر اندھادھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

کرم میں 14 کلومیٹر کے علاقے میں فائرنگ ہوتی رہی، پہلے اہلکاروں پھر مسافروں کو نشانہ بنایا گیا

پاکستان

death

Parachinar