اقرا یونیورسٹی میں مبینہ غیر اخلاقی فیشن شو شدید تنقید کی زد میں
تعلیمی ادارے نئی نسل اور معاشرے کو درست سمت میں رواں کرنے کے لیے ہوتے ہیں مگر یہ محض بدنصیبی ہے کہ ہمارے ہاں بیشتر تعلیمی اداروں میں اب لایعنی سرگرمیاں ہوتی ہیں جو نئی نسل کے ذہن کو بگاڑنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔
بہت سے تعلیمی اداروں میں ثقافتی سرگرمیوں کے نام پر محض ناچ گانا ہوتا ہے اور دیگر بے ہودگیاں جاری رکھی جاتی ہیں۔ یہ سب کچھ انتہائی شرم ناک ہے مگر افسوس کہ اس کا انسداد نہیں ہو پارہا۔
کچھ دن قبل کراچی ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔ ہوا یہ کہ جناح یونیورسٹی فار ویمن کے چانسلر نے اپنی بیٹی کی شادی کی تقریب یونیورسٹی ہی میں منعقد کر ڈالی۔ اس موقع پر ناچ گانا بھی ہوا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔
اس کے بعد اب اقرا یونیورسٹی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جو فیشن شو کی ہے۔ انوکھی طرز کے ملبوسات کے حوالے سے اس ویڈیو پر بھی بہت لے دے ہوئی ہورہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ایک تعلیمی ادارے میں اس نوعیت کے فیشن شو کے انعقاد پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے اور خوب تنقید کی ہے۔
Comments are closed on this story.