کرم میں آگ لگی ہے، کے پی حکومت غائب ہے، بلاول بھٹو
چند روز میں 80 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایک طرف تو کرم میں آگ لگی ہوئی ہے ، دوسری طرف خیبرپختونخوا حکومت منظرنامے سے مکمل غائب ہے، چند روز میں 80 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے، لوگ گھروں میں محفوظ نہیں ہیں۔
کرم کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کے پی حکومت کی خاموشی دہشت گردوں کا ساتھ دینے کے مترادف ہے، عوام کی حفاظت اور سیکیورٹی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردای نے مزید کہا کہ تحریک انصاف حکومت کی کرم معاملے میں ناکامی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
sindh
Bilawal Bhutto Zardari
Pakistan People's Party (PPP)
مقبول ترین
Comments are closed on this story.