اسلام آباد میں کل سرکاری ادارے کھلیں گے یا نہیں ؟
پی ٹی آئی احتجاج کے باعث وفاقی دارالحکومت مکمل طور پر قلعے کی صورت اختیار کرگیا ہے، جہاں جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر سیکیورٹی اداروں کے اہلکار اور پولیس تعینات دکھائی دیتی ہے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کل سرکاری ادارے معمول کے مطابق کھلے رہینگے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کے جاری اعلامیہ کے مطابق شہرمیں کل چھٹی نہیں ہے، تمام سرکاری ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
راستے کھلے ہیں، کوئی سڑک بند ہے تو ساتھ ایک لین کھلی ہے، آئی جی اسلام آباد
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں پیر کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔