Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیل نے بیروت میں 4 طاقتور ترین میزائل داغ دیے، 20 افراد شہید

صیہونی فوج کے حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 44 ہزار 176 ہوگئی
شائع 24 نومبر 2024 06:02pm

اسرائیلی فوج کے لبنان کے مشرقی علاقوں میں فضائی حملے، بیروت میں 4 طاقتور ترین میزائل داغ دیے، 8 منزلہ عمارت پر بمباری سے 20 افراد شہید، 66 زخمی ہوگئے، اسرائیل نے شام اور لبنان کی سرحد پر جوسیہ کراسنگ کو بھی نشانہ بنایا۔

لبنان میں شہدا کی تعداد 3677 تک جاپہنچی ہے، حزب اللہ نے اسرائیلی حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے لبنان سے تل ابیب اور حیفا میں 30 راکٹ فائر کیے ہیں ۔

غزہ میں اسپتال و مساجد بھی اسرائیلی فوج کے نشانے پر ہیں ، مزید 38 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، صیہونی فوج نے نصیرات کی الفاروق مسجد اور کمال عدوان اسپتال پر حملے کیے، 24 گھنٹے میں بمباری سے 120 افراد شہید جبکہ 205 زخمی ہوگئے۔

اسرائیل کی بمباری سے 62 لبنانی شہری شہید

صیہونی فوج کے حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 44 ہزار 176 ہوگئی، اسرائیلی بمباری میں ایک یہودی خاتون یرغمالی ہلاک ہوگئی ، جس کی حماس نے تصدیق کردی ہے۔

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ایک بار پھر شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں، انہوں نے یرغمالیوں کی واپسی کے لیے حکومت سے فوری مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔

ISRAELI ATTACKS

Israel Gaza War

Israel's Attack in Lebanon