Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

بانی پی ٹی آئی کی رہائی صرف عدالتوں سے ہوسکتی ہے، ناصر حسین شاہ

پی ٹی آئی کو انتہا پسندی اورشدت پسندی کی سیاست چھوڑنا ہوگی، صوبائی وزیر
شائع 24 نومبر 2024 04:41pm

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو انتہا پسندی اورشدت پسندی کی سیاست چھوڑنا ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ بھی احتجاج نہ کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی جلاؤگھیراؤ اورتوڑپھوڑ پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ رہا ہے۔

صوبائی وزیر نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ سندھ سے کوئی بڑا قافلہ اسلام آباد احتجاج کیلئے نہیں گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی صرف عدالتوں سے ہوسکتی ہے۔

sindh

Nasir Shah