محسن نقوی کا کئی شہروں کا فضائی دورہ، ’اس بار سڑکیں اتنی بند نہیں جتنی پچھلی بار بند ہوئیں‘
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فیض آباد آنے والے تمام لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملک میں اس بار سڑکیں اتنی بند نہیں جتنی پچھلی بار بند ہوئی تھیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک کا فضائی دورہ کیا اور تینوں شہروں میں سکیورٹی انتظامات کا فضائی جائزہ لیا، وزیر داخلہ نے صوابی، پتھر گڑھ اور موٹر وے کا بھی فضائی مشاہدہ کیا اور سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
پی ٹی آئی کے 4 اراکین اسمبلی سمیت کئی قائدین گرفتار، فیصل آباد، سیالکوٹ میں جھڑپیں
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے، پولیس، ایف سی اور رینجرز فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ہم نے عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شرپسندوں سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا، امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔
’پی ٹی آئی رہنما دھرنے سے جان چھڑانے کیلئے خود گرفتاریاں دے رہے ہیں‘
قبل ازیں، وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ڈی چوک پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ موبائل سروس چل رہی ہے، موبائل پر صرف انٹرنیٹ بند کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کا ناٹک آج ختم ہو جائے گا، احسن اقبال
محسن نقوی نے مزید کہا کہ ملک میں شرانگیزی کوئی بھی پھیلا سکتا ہے، اس حوالے ہم نے ضروری اقدامات کر لئے ہیں۔
Comments are closed on this story.