Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیمپئنز ٹرافی 2025 پر خاموشی چھاگئی

آئی سی سی نے بھارتی میڈیا کے دعوے کی تردید کردی
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2024 06:21pm

چیمپئنز ٹرافی 2025 پر خاموشی چھاگئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کےبعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی بھارتی میڈیا کے دعوے کی تدید کردی۔

ترجمان آئی سی سی کے مطابق منگل کو کوئی بورڈ میٹنگ شیڈول نہیں، چیمپئنز ٹرافی پر کوئی پیش رفت ہوئی تو میڈیا کو آگاہ کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا نے کچھ روز قبل 26 نومبر بروز منگل کو آئی سی سی کی جانب سے ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں بھارت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ممبران شریک ہوں گے، اس دوران چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پی سی بی پہلے ہی ایسی کسی میٹنگ سے لاعلمی ظاہر کر چکا تھا۔

PCB

BCCI

Champions Trophy

champions trophy 2025

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

Icc Champions Trophy 2025

icc champions trophy

pakistan host champions trophy