Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

بیرسٹر گوہر کو محسن نقوی کی کال میں احتجاج پر نظر ثانی کی کوئی بات نہیں ہوئی، وقاص اکرم

کل کا احتجاج منسوخ ہونے کی کوئی صورت نظر نہیں آتی، شخ وقاص اکرم
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2024 08:44pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کی جو بیرسٹر گوہر کو کال موصول ہوئی اس میں احتجاج پر نظر ثانی کی کوئی بات نہیں تھی، انہوں نے بس خانہ پُری کرنے کیلئے کال کی، اس میں اہم بات چیت نہیں ہوئی۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کل کا احتجاج منسوخ ہونے کی کوئی صورت نظر نہیں آتی، عمران خان کی طرف سے احتجاج منسوخی کی کوئی کال نہیں آئی۔

بشریٰ بی بی کا احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ، علی امین گنڈاپور لیڈ کریں گے

ان کا کہنا تھا کہ جو احتجاجی قوتیں ہوتی ہیں وہ ملک بند کرتی ہیں، شاہراہیں بند کرتیں ہیں تاکہ احتجاج ریکارڈ ہوجائے دنیا کو پتا چل جائے کہ کتنی بڑی طاقت ہیں کہ ملک بند کردیا، لیکن ہمارے حکومت کے نادان بھائیوں نے یہ کام خود ہی کردیا، خود ہی ملک بند کردیا۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے کہہ رہے ہیں بشریٰ بی بی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ان کے گھر اور دفاتر پر تواتر سے چھاپے پڑ رہے ہیں، انشااللہ کل فیصل آباد سے اسلام آباد جائیں گے۔

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Sheikh Waqas Akram

24th November PTI March