قلعہ سیف اللہ : تحصیل مسلم باغ کے پولیس لاک اپ سے ملزم کی لاش برآمد
ضلع قلعہ سیف اللہ کی تحصیل مسلم باغ میں پولیس لاک اپ میں قید ملزم کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس واقعے کو خودکشی قرار دے رہی ہے جبکہ لواحقین نے تشدد کے باعث موت کا الزام لگا دیا ، ورثا نے لاش کے ہمراہ کوئٹہ میں دھرنا دے دیا ۔
مسلم باغ میں خودکشی کرنیوالے ملزم ولی محمد کے لواحقین نے لاش کے ہمراہ کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا دے دیا ہے۔ پولیس کا موقف ہے کہ پولیس سیل میں قتل کےملزم نے خودکشی کی ہے ۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس کا الزام سراسرغلط ہے، ولی محمد پربدترین تشددکیا گیا ہے، اس کا بازو ٹوٹا اورسر پھٹا ہوا ہے، ملزم نے خودکشی نہیں کی ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے جب ولی محمد کوگرفتار کیا تو ہمیں ملنے بھی نہیں دیا گیا، گزشتہ رات ہمیں فون پر اطلاع دی گئی کہ ولی محمد نے خودکشی کی ہے جبکہ ولی محمد کی کسی سے کوئی رنجش یا دشمنی نہیں تھی۔
Comments are closed on this story.