Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی قیمت میں مزید 2200 روپے اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟

عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی ہے
شائع 23 نومبر 2024 06:55pm

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 2200 روپے کا اضافہ ہوگیا،عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 22 ڈالر مزید بڑھ گئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 22 ڈالر اضافے کے بعد 2715 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 700 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 1857روپے بڑھ کر 242370 روپے کی سطح پر آگئی۔

پاکستان

Gold rates Pakistan