رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم ”لو اینڈ وار“ میں شاہ رخ کا کیا کردار ہوگا؟
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم“ لو اینڈ وار“ میں شاہ رخ خان کے بھی شامل ہونے کی بھی خبریں آرہی ہیں تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ان کا کیا کردار ہوگا۔
بالی ووڈ سپر اسٹارشاہ رخ نے طویل عرصے کے وقفے کے بعد بیک ٹو بیک تین بلاک بسٹر فلمیں بھارتی فلم انڈسٹری کو دی ہیں۔ لیکن اب انکے مداحوں کو خان کی مزید فلمیں دیکھنے کے لیے تھوڑا انتظار کرنا ہو گا۔ شاہ رخ کی اگلی فلم“کنگ“ کی 2026 کے وسط میں ریلیز متوقع ہے۔ شاہ رخ کے مزید پروجیکٹس منظر عام پر آئیں گے لیکن اس میں وہ مرکزی کردارمیں نہیں ہوں گے۔
ایس آر کے نے جلد ریلیز ہو نے والی ڈزنی فلم“ مفاسا“ میں آوازدی ہے جبکہ خبر ہے کہ سنجے لیلا بھنسانی کی فلم ”لو اینڈ وار“ میں شاہ رخ کا کیمیو ہو سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ نے حال ہی میں اپنی فلم ”لو اینڈ وار“ کے سلسلے میں ملاقات کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شاہ رخ اس فلم میں ایک خاص کردار ادا کر سکتے ہیں اور اگر معاملات طے پا گئے تو شاہ رخ اس سین کو جنوری 2025 میں شوٹ کریں گے۔
سنجے لیلابھنسانی کی یہ فلم اپنے اعلان کے بعد ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ اس فلم میں ایک بڑی کاسٹ ہےاور اب اس فلم کے ساتھ شاہ رخ کا نام جڑنے کے بعد اس کی اہمیت اور بھی بڑھ جائے گی۔
“ لو اینڈ وار“ میں ایکشن تھرلر اور رومانس سب کچھ دیکھنے کو ملے گا۔ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں وکی کوشل بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے۔
Comments are closed on this story.