نوکری و نکاح کا جھانسہ دیکر لڑکی سے زیادتی، نجی اکیڈمی کا مالک گرفتار
ملزم نے لڑکی کو اکیڈمی میں نوکری کیساتھ ساتھ رہائش کی بھی آفر کی
اوکاڑہ میں نجی اکیڈمی میں ٹیچرزکی نوکری لینے آنے والی لڑکی کو مالک اکیڈمی نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ملزم نوکری و نکاح کا جھانسہ دیکر لڑکی کو ایک کمرے میں بند کر کے تین روز تک زیادتی کا نشانہ بناتارہا۔ پولیس نے نجی اکیڈمی کےاونرملزم کوگرفتار کرلیا ہے۔
ملزم اسلام بھٹی کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے لڑکی کو نکاح کا جھانسہ دیکر تین روز تک زیادتی کی۔
ملزم نے لڑکی کو اکیڈمی میں نوکری کیساتھ ساتھ رہائش کی بھی آفر کی۔ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر ملزم اسلام علی بھٹی کیخلاف تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزادی جائے گی۔
پاکستان
مقبول ترین
Comments are closed on this story.