Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی

اس سے پہلے حکومتِ پنجاب صوبے بھر میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرچکی ہے
شائع 23 نومبر 2024 08:33am

حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق چار سے زائد افراد کے اجتماع اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہے۔

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک

پابندی کا اطلاق 15 روز کے لیے ہوگا۔ دفعہ 144 امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

اس سے پہلے حکومتِ پنجاب صوبے بھر میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرچکی ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اوردھرنوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پاکستان