شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملہ، 6 افراد زخمی
حملے میں ایک دکان پر 2 بم گرائے، ذرائع
شمالی وزیرستان میرعلی گاؤں موسکی گاؤں میں مبینہ ڈرون حملے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حملے میں ایک دکان پر 2 بم گرائے جس میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
علاقہ مکین نے زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کیا۔ واقعہ سے متعلق پولیس نے تاحال کوئی بیان نہیں دیا۔
پاکستان
مقبول ترین
Comments are closed on this story.