Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشریٰ بی بی کا جو بیان آیا اس سے بڑی کوئی دشمنی نہیں ہوسکتی، وزیراعظم

یہ معاشرے میں ایسا زہر گھول رہے ہیں جس کا انہیں اندازہ نہیں، شہباز شریف
اپ ڈیٹ 22 نومبر 2024 07:58pm

وزیراعظم شہبازشریف نے بشریٰ بی بی کی جانب سے ویڈیو بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ کل جو بیان آیا، اس سے بڑی کوئی دشمنی نہیں ہوسکتی ، برادر مسلم ملک کے خلاف زہر اگلا گیا اور سعودی عرب نے کبھی پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کیا۔

تونسہ بیراج میں کچھی کینال کی بحالی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو مبارکباد دی۔

علاوہ ازیں اس موقع پروزیراعظم نے سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ دوستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستانی حکومتوں کی مدد کرتا رہا ہے۔

غزہ اور لبنان پر عرب اسلامک کانفرنس: اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت پر نظرثانی کی جائے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سعودی عرب کا رویہ ہمیشہ بھائی جیسا رہا ہے، اور ان کے بیان کے نقصان سے ملک کا نقصان ہوگا۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ ”یہ معاشرے میں ایسا زہر گھول رہے ہیں جس کا انہیں اندازہ نہیں۔“

علاوہ ازیں شہبازشریف نے سرفراز بگٹی کی ذاتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بحالی کا کام مکمل ہوا ہے، جس سے متاثرہ علاقوں کو نئی زندگی ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ 2018 میں نواز شریف کی قیادت میں شروع ہوا تھا، تاہم مشرف کے دور میں اس منصوبے کا بیڑا غرق کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ بغیر ٹینڈر کے ٹھیکیداروں کے حوالے کیا گیا، اور 2022 میں آنے والے سیلاب نے اسے تباہ کر دیا۔ وزیراعظم نے یقین دلایا کہ منصوبے کے اگلے مرحلے کو مکمل کرنے کے لیے وسائل فراہم کیے جائیں

اس موقع پروفاقی وزیرمصدق ملک نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ریگستان سے نخلستان بنانے کا سفروزیراعظم کا وژن ہے، شہبازشریف صوبوں میں بھائی چارے کا فروغ چاہتے ہیں،عوام کی خوشحالی مشن ہے۔

وفاقی وزیرنے اپنےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصدق ملک نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم صوبوں میں بھائی چارے کا فروغ چاہتے ہیں، شہبازشریف کا وژن عوام کی خوشحالی وترقی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم نے بلوچستان کیلئے مختص وسائل میں 40 فیصداضافہ کیا ہے، بڑھتی آبادی کے پیش نظرترقیاتی بجٹ میں اضافہ ناگزیرہے ۔

انہوں نے کہا کہ کچھی کینال کا منصوبہ 2018میں ن لیگ کے دورمیں مکمل ہوا، جو2022 کے تباہ کن سیلاب سےمتاثرہوا تھا،اس سے زرعی شعبےسے وابستہ لوگ بےروزگار ہوئے تھے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 2018میں ترقیاتی بجٹ340ارب سے بڑھا کرایک ہزارارب کیا تھا، وزیراعظم کی ہدایت پرکچھی کینال کی بحالی کاکام مکمل ہوا ہے۔

پاکستان

PM Shehbaz Sharif