توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان کے مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری
اسپیشل جج سینٹرل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران کان کے توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانتی مچلکے منظور کرلیے اور سابق وزیراعظم کی رہائی کی روبکار جاری کردی۔
توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت ملنے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی، روبکار اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جاری کی۔
عدالتی روبکار میں لکھا کہ عمران خان کی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ سے منظور ہوچکی ہے، اگر وہ کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہائی دی جائے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 10 لاکھ روپے کے 2 مچلکے طارق نون اور راجہ غلام سجاد نے دیے۔
واضح رہے کہ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی تھی۔
عمران خان کو توشہ خانہ ٹو کیس میں رہا کرنے کا حکم، ضمانت کا غلط استعمال نہ کرنے کی ہدایت
سابق وزیراعظم کی توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی تھی۔
عدالت عالیہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی گئی تھی۔
کیس کا پس منظر
یاد رہے کہ 12 ستمبر 2024 کو توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اےکی تین رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی تھی۔
نیب ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلا توشہ خانہ ٹو ریفرنس نیب سے ایف آئی اے کو منتقل کردیا تھا۔
قبل ازیں، عدالت نے توشہ خانہ 2 ریفرنس کا ریکارڈ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
جبکہ 13جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔
نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔
Comments are closed on this story.