Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے کراچی سے نفری منگوالی

سندھ کے مختلف ٹریننگ سینٹرز کے زیر تربیت جوان اسلام آباد روانہ
شائع 22 نومبر 2024 08:54am

پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کو وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کے معاملے پر وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کو ٹف دینے کے لیے کراچی سے پولیس کی نفری منگوالی لی، سندھ کے مختلف ٹریننگ سینٹرز کے زیر تربیت جوان اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کینٹ ریلوے اسٹیشن سے سندھ کے مختلف ٹریننگ سینٹرز کے زیر تربیت جوان اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے موقع پر سیکیورٹی ڈیوٹی دینے کے لیے روانہ ہوگئے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال پر وفاقی حکومت نے سندھ حکومت سے پولیس کی نفری مہیا کرنے کی درخواست کی تھی۔

پی ٹی آئی احتجاج میں خیبر پختونخواہ کے سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کے حوالے سے بڑی پیش رفت

جہلم، راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کی درخواست پر سندھ کے مختلف ٹریننگ سینٹرز سے 1350 سے زائد زیر تربیت جوان اسپیشل ٹرین کے ذریعے کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوئے۔

شاہد حیات ٹریننگ سینٹر سے 263 اہلکار، رزاق آباد ٹریننگ سینٹر سے 228 اہلکار، حیدر آباد ٹریننگ سینٹر سے 315 اہلکار اور خیرپور سے 544 جوان اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے۔

اس کے علاوہ نفری کے ہمراہ اینٹی رائٹس کٹس، 1 ہزار لانگ 1 ہزار شارٹ شیل بھی ہیں۔

karachi

Sindh Police

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Protest Call

PTI March Call

24th November PTI March