نو مئی کے 8 مقدمات: عمران خان کی درخواست ضمانت 23 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکلا اور پراسیکیوشن کو حتمی دلائل کے لیے 23 نومبرکو طلب کر لیا
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نو مئی کے حوالے سے درج 8 مقدمات میں ضمانتوں کی جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کرلی ہے۔
اے ٹی سی نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کو 23 نومبر کے لیے مقرر کردیا ہے، اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر کارروائی 30 نومبر کو ہونا تھی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکلا اور پراسیکیوشن کو حتمی دلائل کے لیے 23 نومبرکو طلب کر لیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی پر لاہور میں نو مئی کے کل 12 مقدمات درج ہیں، ان کی چار مقدمات میں ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔
imran khan
atc lahore
9 May Cases
مقبول ترین
Comments are closed on this story.