لبنان: اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ آثار قدیمہ کا بزرگ ماہر بھی جال میں پھنس کر مارا گیا
جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے کارکنوں سے جھڑپوں میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ مارے جانے والوں میں 71 سالہ محقق بھی شامل تھا جس نے اسرائیلی فوج کی وردی پہن رکھی تھی۔ العربیہ نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ صہیونی فوجی بظاہر حزب اللہ کے بچھائے ہوئے جال میں پھنس کر مارے گئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لبنان میں ایک تاریخی مقام پر جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ ایک تباہ شدہ عمارت میں چند اسرائیلی فوجی داخل ہوئے تھے۔
حماس اور حزب اللہ کے ہاتھوں پلاٹون کمانڈر سمیت 4 اسرائیلی فوجی ہلاک
اس عمارت میں حزب اللہ کے ارکان چھپے ہوئے تھے جنہیں نے اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار ٹیم پر فائرنگ کردی۔
اسرائیلی فوج نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دو سینیر افسر زخمی ہوئے جن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ مارا جانے والا 71 سالہ زیف ایرلچ ماہرِ آثارِ قدیمہ تھا۔
اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ وہ اجازت کے بغیر لبنان میں کیسے داخل ہوا اور اُس نے فوجی وردی کیوں پہن رکھی تھی۔ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اُسے اسرائیلی فوج نے خصوصی اجازت نامہ جاری کیا تھا۔
ایک اور واقعے میں بھی اسرائیلی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ یہی اسرائیلی فوجی ایک تباہ حال عمارت میں داخل ہوئے ہی تھے کہ وہ زمیں بوس ہوگئی۔ زخمی اہلکار کی حالت تشویش ناک ہے۔
اسرائیل میں ٹرک بس سٹاپ پر چڑھ دوڑا، 5 صیہونی فوجی ہلاک 50 سے زائد افراد زخمی
ستمبر میں اسرائیل کی بری فوج لبنان میں داخل ہوئی تھی۔ تب سے اب تک دو بدو لڑائی میں 55 فوجی مارے جاچکے ہیں۔