Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف بی آر افسر نے شہری کو بیوی بچوں کے سامنے قتل کر ڈالا

ملزم فائرنگ کے بعد اسلحہ لہرا کر لوگوں کو مدد سے روکتا رہا
اپ ڈیٹ 21 نومبر 2024 04:46pm

پشاور میں تھانہ ٹاون کی حدود نزد کسٹم ہاوس کے باہر ایڈیشل کمشنر ایف بی آر نے فائرنگ کرکے عبدالرحمان نامی شخص کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کسٹم ہاؤس کے باہر لین دین تنازع پر اس وقت پیش آیا جب مقتول بیوی اور بچوں سمیت گاڑی میں بیٹھا تھا۔

فائرنگ کے واقعے کی فوٹیج میں ایڈشنل کمشنر ایف بی آر کو اسلحہ لہراتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم لوگوں کو جائے وقوعہ سے ہٹاتا اور دھمکاتا بھی رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عبدالرحمان سوات کا رہائشی ہے جس کو ملزم نے بیوی اور بچوں کے سامنے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا جو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ جس وقت پیش آیا اس وقت کسی شہری کی جانب سے رک کر پوچھنے کی زحمت نہ کی گئی۔ زخمی شخص تڑپ تڑپ کر اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس نے مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں ملزم عرفان اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ گرفتار ملزم کی ذہنی تواز ٹھیک نہیں ہے اور معاملے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

peshawar

Custom