نارووال، پولیس چھاپے میں چھت سے گرنے پر زخمی پی ٹی آئی کارکن دم توڑ گیا
پی ٹی آئی ضلعی صدر نے اپنے بیان میں کارکن کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے پنجاب پولیس متحرک ہے اور پی ٹی آئی کارکنوں کے گھرؤں پر کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔
نارووال میں افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس نے پی ٹی آئی کارکن کے گھر چھاپہ مارا اور اس دوران پی ٹی آئی کارکن چھت سے گر کر زخمی ہوگیا۔
زخمی کارکن کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پی ٹی آئی ضلعی صدر نے اپنے بیان میں کارکن کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
لواحقین نے تھانہ بدوملی کے سامنے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ یاسر کے کمسن بیٹے نے بتایا کہ چھاپے کے دوران بابا گھر کی چھت پر چڑھ گئے تھے، پولیس اہلکاروں نے ان کے سر پر اینٹ ماری تھی۔
دوسری جانب ترجمان ڈی پی او نے کہا کہ پولیس کا یاسر کی موت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
پاکستان
Pakistan Tehreek Insaf (PTI)
PTI March Call
24th November PTI March
مقبول ترین
Comments are closed on this story.