Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

پاسپورٹس کے فوری حصول کیلیے عازمین حج کو نئی سہولت مل گئی

ڈی جی پاسپورٹس کا خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا اعلان
اپ ڈیٹ 21 نومبر 2024 12:06pm

حجاج کرام 2025 کے لیے خوشخبری آگئی ہے کہ حجاج کرام اب صرف 24 گھنٹے میں پاسپورٹس حاصل کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حجاج کرام کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کردی گئی، حجاج کرام اب صرف 24 گھنٹے میں پاسپورٹس حاصل کرسکیں گے۔

ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کی جانب سے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام ریجنل دفاتر میں خصوصی ڈیسک بنائیں گے۔

مصطفی جمال قاضی نے بتایا کہ حجاج کرام کو یہ سہولت دنیا بھر میں قائم پاسپورٹ دفاتر میں بھی میسر آئے گی، خصوصی کاؤنٹرز پر حجاج کرام کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیل کیا جائے گا۔

ڈی جی پاسپورٹس نے مزید کہا کہ حجاج کرام کو پاسپورٹس کی ڈلیوی 24 گھنٹوں میں یقینی بنائی جائے گی۔

اسلام آباد

Passport

Hajj

hajj pilgrims