ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے پاکستان کرکٹ اسکواڈ زمبابوے پہنچ گیا
پاکستان کرکٹ اسکواڈ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے زمبابوے کے شہر بلاوائیو پہنچ گیا جبکہ عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے بھی ویزہ ملنے کے بعد زمبابوے کی اڑان بھرلی۔
زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے قومی اسکواڈ بلاوائیو پہنچ گیا، کپتان سلمان علی آغا کی قیادت میں اسکواڈ آسٹریلیا سے دبی کے راستے بلاوائیو پہنچا۔
قومی کرکٹرز آج آرام کریں گے جبکہ عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے بھی ویزہ ملنے کے بعد زمبابوے کی اڑان بھرلی۔
قومی کرکٹرز آج بلاوائیو میں مکمل آرام کریں گے، جبکہ پاکستان ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے بھی ویزہ ملنے کے بعد براستہ دبئی زمبابوے کے لیے اڑان بھرلی اور وہ بلاوائیو میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
Comments are closed on this story.