Aaj News

بدھ, نومبر 20, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت کا عمرہ زائرین سے سعودی عرب میں بھیک نہ مانگنے کا حلف لینے کا فیصلہ

سعودی عرب میں بھیک مانگنے والے پاکستانیوں کے ساتھ اب کیا کیا جائے گا؟
شائع 20 نومبر 2024 07:14pm

عمرہ اور حج کے بہانے سعودی عرب جا کر بھیک مانگنے والے پاکستانیوں کی سعودی شکایات سے تنگ حکومت پاکستان نے سعودی عرب میں گداگری کے انسداد کے لیے عمرہ زائرین پر نئے ضوابط لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت نے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والے زائرین سے گداگری نہ کرنے کا تحریری اقرار نامہ لینا شروع کردیا ہے۔

عمرے کی آڑ میں سعودیہ جانے والے بھکاریوں کو کیسے پکڑا جائے، حکمت عملی تیار

اس تحریری اقرار نامے میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ سعودی عرب میں گداگری پر سزا ہوسکتی ہے، نیز پاکستان واپسی پر ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

پاکستانی بھکاریوں سے سعودی عرب پریشان، پاکستان کو وارننگ جاری

اس کے علاوہ عمرہ ویزے کو استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب میں گداگری کرنے والوں کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

Saudia Arabia

Pakistani Beggars