Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مذاکرات سے 24 نومبر کا احتجاج متاثر نہیں ہوگا ، وقاص اکرم

50 ہزار سے زائد نوجوانوں کی رجسٹریشن ہوچکی، سہیل آفریدی
شائع 20 نومبر 2024 06:24pm

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ توشہ خانہ میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ہوگئی ہے، آنے والے دن اس ملک اور عوام کے لئے اہم ہیں، 9 مئی کے حوالے سے 4 کیسز زیر سماعت ہیں۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے حوالے سے 4 جھوٹے کیسوں میں بھی ججز ہمیں انصاف دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر تقریباً 200 جھوٹے کیسز بنائے گئے ہیں، ہمیں توقع ہے کہ سارے کیسز میں انصاف ملے گا، حکومت رخنے پیدا کرنے کی کوشش نہ کرے۔

عمران خان نے کہا کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، مذاکرات ہمارے مطالبات پر ہونگے، فیصل چوہدری

شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ بانی پی ٹی آئی جلد باہر آجائیں گے، جو ججز ہمیں انصاف دیتے ہیں، انہیں حکومت کی جانب سے تنگ کیا جارہا ہے۔

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ 24 نومبر کا مارچ ہر حال میں ہوگا، پروپیگنڈوں کے ذریعے ہمارے کارکنان کو مشتعل کیا جارہا ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ذات پاکستان کے عوام کے لئے ہے، کسی قسم کے مذاکرات سے ہمارا 24 نومبر کا احتجاج متاثر نہیں ہوگا۔

50 ہزار سے زائد نوجوانوں کی رجسٹریشن ہوچکی، سہیل آفریدی

اس موقع پر مینا خان آفریدی نے کہا کہ ملک کے اندر ظلم کا بازار گرم کررکھا گیا ہے۔ اس ظلم سے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے متاثر ہیں۔

مینا خان آفریدی نے کہا کہ 24 نومبر کیلئے ہماری تیاری جاری ہے۔

پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 50 ہزار سے زائد نوجوانوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے، مطالبات کے ماننے تک ہم واپس نہیں آئینگے۔

جبکہ علی زمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ پورے ملک کے وکلاء سے اپیل ہے کہ وہ 24 نومبر کو نکلیں، عدالتیں آزاد نہیں ہیں، 18 ہزار وکلاء خیر پختونخوا کے ہیں جطکہ لاکھوں کی تعداد میں پورے پاکستان میں ہیں جو بڑی تعداد میں نکلیں گے۔

علی زمان ایڈووکیٹ نے کہیا کہ ناحق قیدیوں کو رہا کریں اور آئین کو بحال کریں۔

رہائی ملنا بہت بڑی کامیابی ہے، علی محمد خان

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظوری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ سے بڑا فیصلہ آیا ہے، امید ہے اب جلد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہوجائے گی۔

علی محمد خان نے کہا کہ آج کے فیصلے سے جھوٹ کا پلندہ نیست و نابود ہوگیا ہے، گزشتہ ہفتے توشہ خان کیس کا ٹرائل مکمل ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ضمانت پر رہا کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، اس کیس میں رہائی ملنا بہت بڑی کامیابی ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے اور مسائل کو حل کرے۔

24 نومبر کے احتجاج کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، ملک احمد بھچر

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ حکومت دو سال سے توشہ خانہ کیس کی رٹ لگائے بیٹھی تھی، آزاد عدلیہ نے حکومتی بیانیہ اڑا کر رکھ دیا ہے۔

ملک احمد بھچر نے کہا کہ حکومت میں اگر اخلاقی جرات ہے تو بانی پی ٹی آئی کوفوری رہا کرے، یہ حکومت حواس باختہ ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کے احتجاج کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، کارکن بانی چیرمین کی کال پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

pti leader

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

24th November PTI March