عمران خان نے کہا کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، مذاکرات ہمارے مطالبات پر ہونگے، فیصل چوہدری
توشہ خانہ تو میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ضمانت منظوری اور رہائی کے حکم کے بعد ان کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ لاہور کے کسی مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کی کسٹڈی نہیں ہے۔
عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے اگر کل تک مذاکرات کے حوالے سے بات آگے بڑھتی ہے تو ٹھیک ہے ورنہ ہمارا احتجاج ضرور ہوگا کیونکہ ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں چھوڑا گیا۔
احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے پی ٹی آئی نے اتحادیوں سے رابطے شروع کردیئے
فیصل چوہدری کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے بعد میں نے دوسری دفعہ احتجاج کی کال دی ہے، کوئی ڈیل نہیں ہورہی، مذاکرات ہمارے مطالبات پر ہوں گے اور مذاکرات ان ہی سے ہوں گے جن کے پاس اصل طاقت ہے، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، کل تک مذاکرات آگے بڑھے تو احتجاج نہیں جشن ہوگا۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ پر امن احتجاج کی کال دی ہے، ہمیں جلسے نہیں کرنے دیے جاتے، جبکہ احتجاج پر ایک ارب روپے کے اخراجات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
عمران خان کیخلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا خارج
بعد ازاں، فیصل چوہدری نے آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے یہ بہت بڑا قدم ہے، بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں کسی اور کیس میں گرفتار نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو مبارک ہو، ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے، بہت جلد بانی پی ٹی آئی کی رہائی نظر آرہی ہے۔
چوبیس نومبر کو ہم وہی کریں گے، جو دہشت گردوں کے ساتھ کرتے ہیں، عظمیٰ بخاری
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر لاہور کے کسی کیس میں حراست نہیں تو عمران خان کی رہائی ہوسکتی ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر شاندار استقبال کریں گے۔
Comments are closed on this story.