عدالت کے باہر پی ٹی آئی حامی وکلا کی ہنگامہ آرائی، ’گرفتار کارکنوں کو رہا کروالیا‘
فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نو مئی مقدمات کی سماعت میں پولیس نے احاطہ عدالت سے چار کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ جس پر پی ٹی آئی کے وکلا نے ہنگامہ آرائی کی اور ایک کارکن کو پولیس سے زبردستی چھڑوا لیا۔
فیصل آباد میں نومئی کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں میں سے صرف زرتاج گل ہی عدالت پیش ہوئیں۔
اس موقع پر عدالت کے باہر پی ٹی آئی کے کارکن اور وکلاء بھی موجود تھے۔ پولیس نے عدالت کے باہر سے پانچ کارکنوں کو حراست میں لیا تو پی ٹی آئی وکلا نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ایک کارکن کو پولیس حراست سے زبردستی چھین کر فرار کروا دیا جبکہ مشتعل وکلاء نے عدالت کا گیٹ زور زور سے کھٹکھٹانہ شروع کر دیا۔
انسدا دہشت گردی کی عدالت نے مقدمات کی سماعت 25 اور 27 نومبر تک ملتوی کر دیا۔
Comments are closed on this story.