Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیتن یاہو نے یرغمالیوں کو رہا کرانیوالوں کو 50 لاکھ ڈالرز کی لالچ دے ڈالی

رہائی کے عمل میں شامل افراد کو ان کے اہلخانہ سمیت غزہ سے نکالنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔
شائع 20 نومبر 2024 08:48am

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو ایک سال کی کوششوں کے باوجود یرغمالیوں کو نہ چھڑا سکے اس لیے اب انہوں نے خطیر رقم کے ذریعے لالچ دینا شروع کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے 50 لاکھ ڈالرز کی پیشکش کی ہے۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ وہ ہر یرغمالی کے بدلے 50 لاکھ ڈالر دیں گے اور رہائی کے عمل میں شامل افراد کو ان کے اہلخانہ سمیت غزہ سے نکالنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر حملے جاری ہیں، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کی بمباری لبنان میں بھی جاری ہے، جس کے نتیجے میں حزب اللّٰہ کے اہم کمانڈر علی دویک سمیت متعدد افراد جان سے گئے ہیں۔ تل ابیب اور شمالی علاقوں میں حزب اللّٰہ کے راکٹ حملوں میں ایک اسرائیلی خاتون ہلاک اور 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ISRAELI ATTACKS

Israel's Attack in Lebanon