جو 24 نومبر کو باہر نہ نکلا وہ پارٹی سے باہر ہوگا، پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ 24 نومبرکا احتجاج مؤخر نہ معطل ہوگا، ہمارے تین مطالبات ہیں، پارٹی میں کوئی کتنا ہی پرانا ہو جو 24 نومبر کے احتجاج کیلئے باہر نہ نکلا تو وہ پارٹی سے باہر ہوگا ۔
پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے تین مطالبات ہیں، پہلا مطالبہ یہ ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کاخاتمہ کرکے آئین کو بحال کیاجائے، دوسرامطالبہ ہمارے مینڈیٹ کی واپسی ہے۔
تحریک انصاف کے مطابق ہماراتیسرا مطالبہ تمام بےگناہ سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی ہے ،24 نومبر کا احتجاج مؤخر ہوگا نہ ہی اسے کسی صورت معطل کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی 24 نومبر کیلئے حکمت عملی بنانے میں ناکام، کل ورچوئل جلسے کا اعلان
پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر تمام مسائل مذاکرات سے حل ہوں تو اس سے اچھی کیا بات ہوگی، مطالبات کی منظوری تک احتجاج اسلام آباد سے واپس نہیں جائے گا ۔
تحریک انصاف نے مزید کہا کہ کوئی کتنا بھی پرانا ہو، باہر نہ نکلا تو پارٹی میں اس کی کوئی جگہ نہیں ہے، جو 24 نومبر کو باہر نہ نکلا وہ پارٹی سے بھی باہر ہو جائے گا۔
Comments are closed on this story.