اسلام آباد میں احتجاج ،راولپنڈی پولیس نے 5 پی ٹی آئی کارکنوں کو دھر لیا
پی ٹی آئی کارکنان بکرا منڈی کے مقام پراحتجاج کے سلسلے میں مہم چلا رہے تھے
پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج کے اعلان کے بعدراولپنڈی کے مختلف تھانوں کی جانب سے کارکنان کی پکڑدھکڑ تیزی سے جاری ہے، تھانہ آر اے بازار نے پی ٹی آئی کے 5 کارکنان گرفتار کر لیا ہے۔
راولپنڈی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان بکرا منڈی کے مقام پراحتجاج کے سلسلے میں مہم چلا رہے تھے، جس پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں پکڑا گیا۔
پی ٹی آئی 24 نومبر کیلئے حکمت عملی بنانے میں ناکام، کل ورچوئل جلسے کا اعلان
پولیس نے بتایا کہ تحریک انصاف کے گرفتارہونیوالے کارکنوں میں راجہ شاہد، راجہ ابرار، حسن خالد، ناصرقریشی اور نعمان انصرشامل ہیں،انہیں متعلقہ تھانے میں رکھا گیا ہے۔
PTI protest
Pakistan Tehreek Insaf (PTI)
24th November PTI March
مقبول ترین
Comments are closed on this story.