لاہور اور ملتان ڈویژنز کے تعلیمی ادارے کب کھلیں گے، حکام نے بتادیا؟
پنجاب میں اسموگ کی صورتحال بہتر ہونے پر لاہور اور ملتان ڈویژنز کے تمام تعلیمی ادارے بھی کل سے کھول دئیے جائیں گے، ایس او پیز کے تحت کوئی بھی اسکول صبح 8.45 سے پہلے نہیں کھلے گا، اساتذہ اور طلبہ کا ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں آؤٹ ڈور ایکٹیویٹیز ابھی بند رہیں گی، بیرونی کھیلوں اور بیرونی ہم نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی رہے گی۔
اسموگ میں کمی کے بعد فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژنز میں اسکول کھل گئے
محکمہ تعلیم پنجاب کے حکام نے بتایا کہ ایس او پیز کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکولوں پر ہوگا، کلاسز کے اعتبار سے چھٹی کے اوقات جاری کئے جائیں گے۔
پنجاب حکومت کی جانب کہا گیا ہے کہ ٹریفک کے ہجوم سے بچنے کے لیے تمام تعلیمی ادارے کلاس وار اسکول بند ہونے کا وقت متعارف کرائیں گے۔