تھپڑوں والی کبڈی ہمارا کلچراور شائقین کے لئے بہترین تفریح ہے
وہاڑی میں تھپڑوں کی بوچھاڑ طمانچوں کی گونج گڈو پہلوان اور اچھو بکرا آمنے سامنے ۔ صوفی بزرگ بابا چراغ کے 43 ویں سالانہ عرس کے موقع پر پنجاب کی پسندیدہ طمانچوں والی کبڈی کا شاندار مقابلہ وہاڑی میں ہوا۔
پنجاب بھر میں مشہور تھپڑوں(طمانچوں) والی کبڈی کا دلچسپ مقابلہ نواحی گاؤں 33 ڈبلیو بی میں جاری میلے پرمنعقد ہوا جسے دیکھنے کے لئے شائقین جوق در جوق آئے ،قومی کھلاڑی سہیل گوندل،جاوید جٹو اچھو بکرا،گڈو پٹھان و دیگر کے طمانچوں کی گونج نے اکھاڑے میں سماء باندھ دیا۔
تھپڑوں والی کبڈی ہمارا کلچراور شائقین کے لئے بہترین تفریح ہے۔ شائقین نے پسندیدہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر نوٹوں کی بارش کر دی ڈھول کی تھاپ پر کھلاڑیوں اور شرکاء نے بھنگڑے ڈالے حکومت ہر گاؤں میں کھیل کے میدان بنائے تاکہ نوجوان نسل کھیل کر پاکستان کا نام روشن کرسکے۔
میلے اور کبڈی پنجاب کی ثقافت ہے جو دور جدید میں آہستہ آہستہ ختم ہورہی ہے حکومت میلوں کی سرپرستی کرے تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سستی تفریح کے مواقع میسر آئیں۔