Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی دھرنے کو ڈرامہ قرار دے دیا

آپ خود کو سپرپاور کہتے ہیں، میری نظر میں آپ زیرو پاورہیں، فیصل واوڈا
اپ ڈیٹ 19 نومبر 2024 03:09pm

سینیٹر فیصل واڈا نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دھرنے کی کال کو ’ڈرامہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی چل رہی ہے اور عمران خان کیلئے سب ڈرامہ کررہے ہیں، بیرون ملک سےبھی پاکستانی معلامات میں مداخلت کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے توکسی نےخط نہیں لکھا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ خود کو سپرپاور کہتے ہیں، میری نظر میں آپ زیرو پاورہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں آپ اسلحہ باردو چھوڑ کرچلے گئے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کا اتنا بڑا سانحہ ہوا، امریکا بتائے بانی پی ٹی آئی کا فائدہ کررہا ہے یا نقصان۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ قوم نے بیرونی مداخلت کامقابلہ کیا، بانی پی ٹی آئی کی حمایت میں کانگریس آگئی ہے، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مفاد پرست لوگ ہیں، بانی پی ٹی آئی جیل کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ علی امین کس کا پیغام لےکر جیل میں بانی سے ملنے کیلئےگئے، کے پی سے5 سات ہزار لوگ لاکرریاست پر چڑھائی کرناچاہتےہیں، کوئی کسی سےبدتمیزی کرےتو آپ کہتےہیں آزادی رائےہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی فیل پالیسیوں کی وجہ سے خطےمیں استحکام نہیں، غلامی اور مداخلت والی چیزیں قابل قبول نہیں، امریکا خطے کی پالیسیوں کا جائزہ لے۔

ان کا کہنا تھا کہ 24نومبرکو جتنے بھی لوگ آجائیں،اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، 26 ویں آئینی ترمیم ٹھوک بجا کر ہوئی، ججز کی تقرری ہوگئی، 27 ویں آئینی ترمیم کی ضرورت پڑی تو وہ بھی ہوجائےگی۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کو فرنٹ فٹ پر آکر مداخلت کو روکنا ہوگا، ہم سے سوال ہوں گے تو بھرپور جواب بھی دیں گے، پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے، بھٹوپھانسی پر چڑھ گئےاس وقت ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی نہیں تھی۔

پاکستان

faisal vawda