پاکستان ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ کون؟ نام سامنے آگیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہد اسلم کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا، وہ دورہ زمبابوے اور جنوبی افریقا میں فرائض انجام دیں گے۔
آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ مسائل کو دیکھتے ہوئے مستقل بیٹنگ کوچ کی تقرری کی جارہی ہے اور اس حوالے سے پی سی بی نے شاہد اسلم کوپاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے جس کی بورڈ نے تصدیق کردی ہے۔
پی سی بی ترجمان کا کہنا ہےکہ شاہد اسلم بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے زمبابوے اور جنوبی افریقا جارہے ہیں۔
عاقب جاوید کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا
ترجمان کے مطابق پاکستان ٹیم کے لیے اسپن بولنگ کوچ کی تلاش ہے جس کا تقرر جلد کردیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق شاہد اسلم کو عاقب جاوید کی سفارش پر کوچ مقرر کیا گیا ہے، وہ ماضی میں کئی سال تک ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل تھے ، وہ بیٹرز کو پریکٹس کرانے میں شہرت رکھتے ہیں اور گھنٹوں تھرو ڈاؤن کرانے کی وجہ سے مشہور ہیں۔
اس سے قبل شاہد اسلم پاکستان ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اور منیجر کام کرچکے ہیں۔
Comments are closed on this story.