Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردہ خانے میں رکھی لاش کی آنکھ غائب، انکشاف سے ہلچل مچ گئی

آنکھ مبینہ طور پر غائب ہوگئی جس کے بعد اسپتال میں ہلچل مچ گئی
شائع 19 نومبر 2024 11:47am

بھارت کے اسپتال میں مردہ خانے میں رکھی گئی لاش کی آنکھ مبینہ طور پر غائب ہوگئی جس کے بعد اسپتال میں ہلچل مچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لاش کی آنکھ غائب ہونے کا واقعہ بھارت کے شہر پٹنہ کے اسپتال میں پیش آیا جس کا الزام ڈاکٹروں نے چوہوں پر لگا دیا۔

بھارت کے شہر پٹنہ کے اسپتال میں دوران علاج ہلاک ہونے والے مریض کی لاش کی ایک آنکھ مبینہ طور پر مردہ خانے میں چوہے کتر گئے۔

ٹائمز ناؤ میں شائع رپورٹ کے مطابق پٹنہ کے نالندہ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے والے فینٹس کمار نامی شخص کو لایا گیا، جہاں دوران علاج وہ دم توڑ گیا۔

اس شخص کے بہنوئی کو اسپتال کے منفی رویے پر شک ہوا اور دعویٰ کیا کہ مذکورہ اسپتال انسانی اعضاء کی غیر قانونی تجارت میں ملوث ہے، جو ان کی غفلت پر سوالیہ نشان ہے۔

اس کا کہنا تھا کہ یہ لاپرواہی کیسے ہو سکتی ہے؟ یا تو اسپتال کے کسی فرد نے گولی مارنے والوں کے ساتھ مل کر سازش کی، یا اسپتال کے عملے کا اس گھناؤنے کاروبار میں ہاتھ ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ متوفی کے لواحقین نے لاش کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا ہے جبکہ ڈاکٹروں کا دعویٰ ہے کہ چوہے آنکھ کھا گئے ہوں گے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

doctors

hospital

Dead Man

Eye Missing

rat attacks