بنوں: مسلح افراد نے چلتی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم مسلح افراد نے چلتی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا جبکہ واقعے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بنوں کے علاقے سین تنگہ وڑیکی جانی خیل میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ فائرنگ سے خاتون اور بچوں سمیت دیگر 4 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں ملک شودی خان، عجب خان، اجمل اور ایک خاتون شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر قریب اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش تلاش شروع کردی گئی ہے، 4 افراد کے گھناؤنے قتل کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جائے گی اور ملزمان کو گرفتار کرکے سخت قانونی کارروئی کی جائے گی۔
Comments are closed on this story.