بچوں کا صرف ایک جوتا چرانے والا انوکھا چور پکڑا گیا، پولیس کی ہنسی نکل گئی
جاپان میں پولیس نے ایک ایسے چور کا سراغ لگایا ہے جو کنڈر گارٹن اسکول سے بچوں کے جوتے چراتا تھا۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ چور جوتوں کی جوڑی نہیں بلکہ صرف ایک جوتا چراتا تھا۔ جب افسران خفیہ کیمرے لگاکر چور کا سراغ لگانے کی کوشش کی تو اُن کی ہنسی چھوٹ گئی۔
جاپان کے اخبار مائنیچی شمبون نے بتایا کہ فوکوؤکا پریفیکچر کے گوشو کوڈوموئن کنڈر گارٹن میں 11 نومبر کی رات تفتیش کرنے والوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالی تو دیکھا چور متحرک ہے۔
چور کوئی اور نہیں، چار پیر والا حیوان تھا۔ ایک دیوار کے پیچھے سے ایک نیولا نمودار ہوا اور منہ ایک جوتا دباکر بھاگ نکلا۔ تفتیش کاروں نے پیچھا کیا تو معلوم ہوا کہ نیولے نے بچے دیے ہیں اور شاید موسمِ سرما کی شدت کے پیش نظر بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے جوتے جمع کیے جارہے تھے۔
Comments are closed on this story.