Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’مطالبات تسلیم ہوئے تو احتجاج نہیں کریں گے، کل ایپکس میٹنگ میں گنڈاپور مؤقف رکھیں گے‘

شاہ محمود قریشی کا شکوہ جائز ہے، ہمیں ان سے جا کر بات کرنی چاہیے
اپ ڈیٹ 18 نومبر 2024 11:07pm

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہمارے رہنمائوں اور کارکنوں کے ساتھ ظلم کی انتہا ہوچکی ہے، سینئررہنما شاہ محمود قریشی کا شکوہ جائز ہے، ہمیں ان سے جا کر بات کرنی چاہیے ۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سیاست نہیں کرنا چاہتیں، نہ وہ احتجاج کو لیڈ کررہی ہیں، بشری بی بی نے ہمیں بس بانی کا پیغام پہنچایا ہے۔

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، وقاص اکرم

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ بشری بی بی کہتی ہیں میں نے پیغام پہنچا دیا ہے،باقی آپ جانیں آپ کا کام، ہم کبھی مذاکرات کے مخالف نہیں رہے ہیں۔

ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اختلاف رائے کی خبروں کو مسترد نہیں کروں گا، انسانوں کی تنظیموں میں اختلاف رائے ہوتے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمارے مطالبات تسلیم ہوئے تو احتجاج نہیں کریں گے، کل ایپکس میٹنگ میں علی امین اپنا مؤقف رکھیں گے۔

انہوں نے بھی کہا کہ میں نہیں سمجھتا بشریٰ بی بی احتجاج کو لیڈ کریں گی، بشریٰ بی بی ضمانت پر ہیں، ضمانت کا تقاضہ ہے کہ بشری بی بی کسی قسم کے احتجاج میں شرکت نہ کریں۔

pti leader

bushra bibi

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)