Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

بنوں ، مسلح افراد نے 7 پولیس اہلکاروں کو اغواء کر لیا

پولیس کی جانب سےعلاقےمیں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا
شائع 18 نومبر 2024 09:47pm

خیبر پخونخوا میں بدامنی عروج پر پہنچ گئی ، بنوں میں مسلح افراد نے7پولیس اہلکاروں کواغواءکرلیا ہے، اہلکاروں کواحمد زئی سب ڈویژن میں پولیس چوکی سےاغواءکیا گیا ہے، پولیس کی جانب سےعلاقےمیں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

بنوں سب ڈویژن وزیر میں پولیس چیک پوسٹ روچہ پر مسلح افراد نے دن دیھاڑے اچانک دھاوا بول دیا اور 7 پولیس اہلکار اغواء کرکے لے گئے ہیں ۔

پولیس کے مطابق مسلح گروہ نے سب ڈویژن وزیر کے پہاڑی علاقے روچہ چیک پوسٹ کا گھیراؤ کیا اور تمام اسلحہ و سامان بھی ساتھ لے گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ مغویوں میں سلیم ،عقل رحمان ،میوہ جان ، روشان ، عبدالمالک ،نعمت اللہ اور شادمحمد شامل ہیں ،علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بنوں روچہ چیک پوسٹ سب ڈویژن کے دور افتادہ علاقے میں واقع ہے ، اغواء ہونے والے اہکاروں کو جلد بازیاب کرالیا جائے گا۔

بنوں میں شہری کے اغوا کی کوشش پولیس نے کیسے ناکام بنائی؟

KPK

kp police

KPK Government