Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونئیر شدید علیل ، پیٹ میں پانی بھر گیا

بیٹے کی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سے والد کےعلاج کی اپیل
اپ ڈیٹ 18 نومبر 2024 08:34pm

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونئیر شدید علیل ہوگئے ہیں ، ان کے صاحبزادے نے بتایا کہ شدید بیماری کے باعث ان کے پیٹ میں پانی بھرنے لگا ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر 5 سال قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹرکے بیٹے نعمان نذیر نے بتایا کہ محمد نذیر جونئیر کو اس وقت فوری بہترین علاج کی ضرورت ہے، ابتدائی طور پر پی سی بی نے ہمارا بہت ساتھ دیا تھا۔

عاقب جاوید کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا

بیٹے نعمان نذیر نے کہا کہ گذشتہ تین چار برس سے میں خود ان کا علاج کرا رہا ہوں، میری چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل ہے کہ میرے والد کے علاج کیلئے فوری اقدامات کریں۔

PCB

mohsin naqvi

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Nazir junior