Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹوٹل پارکو کے 50 فیصد شیئرز حاصل کرنے والی کمپنی کون؟

گیُن وَر گروپ کماڈٹی ٹریدنگ کرنیوالی دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے
شائع 18 نومبر 2024 04:59pm

سوئس گروپ گیُن وَر نے ٹوٹل پارکو کے 50 فیصد شیئرز حاصل کر لئے ہیں ، کمپٹیشن کمیشن نے گیُن وَر اور ٹوٹل پارکو کے مابین ٹرانزیکشن کی منظوری دیدی ،ٹوٹل انرجیزکے شئیرز، گیُن وَر کی ذیلی کمپنی ایکواشورکو مُنتقل ہوجائیں گے ۔

واضح رہے کہ گیُن وَر گروپ، کماڈٹی ٹریدنگ کرنیوالی دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے، اس نے گزشتہ ایک سال میں پیٹرولیم سیکٹر میں ہونیوالی تیسری بڑی ٹرانزیکشن ہے ۔

اس سال سعودی آرامکو نے گو پیٹرولیم میں 40 فیصد ایکویٹی شئیرزحاصل کئے ہیں، سعودی گروپ وافی انرجی نے شیل پاکستان میں 77.42 فیصد شیئرہولڈنگ حاصل کی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات 6 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان

سوئس کمپنی کی سرمایہ کاری پاکستان کی توانائی کے شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کے مثبت رجحان کو ظاہر کرتی ہے۔

PSO

پاکستان

total company