Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں اہم پیشرفت، تمام ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی

عدالت نے معاملے پرڈی جی امیگریشن کوخط لکھ دیا
شائع 18 نومبر 2024 03:55pm

جی ایچ کیوگیٹ حملہ کیس کی سماعت میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ عدالت نے مقدمےمیں نامزد ملزمان کےبیرون ملک سفرپرپابندی عائد کردی۔

عدالت نے معاملے پرڈی جی امیگریشن کوخط لکھ دیا اور کیس میں نامزدملزمان کی بیرون ملک روانگی عدالت سے مشروط قرار دی۔

ملزمان کی بیرون ملک سفرپرپابندی اے ٹی سی ایکٹ کے تحت کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں نو مئی جی ایچ کیوحملہ کیس کے ملزمان پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی تھی۔ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے ملزمان کی غیرحاضری اورچالان نقول کی تقسیم نہ ہونے کے کاروائی ملتوی کردی تھی۔

گزشتہ سماعت میں عمر ایوب ، شبلی فراز ، شیخ رشید ، صداقت عباسی ، راجہ بشارت سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے تھے۔

انسداد دہشتگرری عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی تھی۔ وکلاء صفائی نے موقف اپنایا تھا کہ فرد جرم عائد کرنے سے قبل تمام ملزمان کونقول تقسیم نہیں کی گئیں فرد جرم عائد کرنے سے قبل بریت کی دائردرخواست پرسماعت مکمل کی جائے۔

پاکستان

GHQ Attack Case