وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان عازمین حج کے کرایوں میں کمی کا معاہدہ
وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے نے معاہدہ کیا ہے جس کے بعد پاکستانی عازمین کے حج کے اخراجات میں کمی آئی ہے۔ معاہدے کے تحت عازمین حج کے لیے 800 ڈالر فی کس طے ہوائی کرایہ طے ہوا ہے۔
اس اقدام کو وزارت کی جانب سے پاکستانی مسلمانوں کے لیے حج کو مزید قابل رسائی اور کفایتی بنانے کے لیے پہلا بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے گزشتہ برس فضائی کرایہ 850 ڈالر تھا۔ حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پاکستان پی آئی اے کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، جس کے مطابق پی آئی اے 35 ہزارسرکاری عازمین حج کو سفری سہولیات مہیار کرے گی۔
چند روز قبل وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا تھا کہ سعودی تعلیمات کے مطابق ہر منظم، نجی حج گروپ کم از کم 2000 حجاج پر مشتمل ہو گا، حج 2025 کیلئے سرکاری حج سکیم کے اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار روپے سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کے درمیان متوقع ہیں۔
جج پالیسی کا اعلان، سرکاری اسپانسر شپ اسکیم “ پہلے آئے پہلے پائیے“ کے اصول پر ہو گی
Comments are closed on this story.