Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

صوبائی حکومت کی نااہلی، چینی قیمت میں 40 فیصد تک اضافے کا خدشہ

کرشنگ سیزن کا آغاز ہونے کے باوجود گنے کی قیمت کا تعین نہ ہوسکا
شائع 18 نومبر 2024 11:58am

پنجاب حکومت کی نااہلی کے باعث چینی کی قیمت میں 40 فیصد تک اضافے کا خدشہ ہے جبکہ چینی کی قیمت 140 سے بڑھ کر 200 روپے ہونے کا امکان ہے۔

پنجاب میں گنے کی فصل تیار ہوگئی، کرشنگ سیزن کا آغاز بھی ہونے والا ہے لیکن حکومت پنجاب کی جانب سے گنے کی قیمت کا تعین نہ ہوسکا تاہم کسان اتحاد نے گنے کی قیمت 400 سے بڑھا کر 550 کرنے کا مطالبہ کردیا۔

گنے کی قیمت بڑھنے سے چینی 140 سے بڑھ کر 200 روپے ہونے کا خدشہ ہے، شوگر ملز کی جانب سے کرشنگ سیزن کا 21 نومبر بروز جمعرات سے آغاز متوقع ہے۔

lahore

punjab

sugar price

crushing

sugar cane