سوات میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت کیا تھی ؟
زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان ریجن تھا
سوات کےعلاقے مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی، شہری خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئےگھروں سے باہر نکل آئے، جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کی زیرزمین گہرائی 213 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے،زلزلےکا مرکز افغانستان اور تاجکستان ریجن تھا۔
حکام نے مزید بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہری خوفزدہ ہوکرگھروں سے باہر نکل آئے ہیں، کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
سوات: موسمِ سرما کی پہلی برفباری، پہاڑوں نے سفید لبادہ اوڑھ لیا
earthquake
KPK
Swat
KPK Government
مقبول ترین