Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا

عالمی ایجنڈے کے تحت ملک میں زراعت کو کم کردیا گیا ہے
اپ ڈیٹ 17 نومبر 2024 09:06pm
Pakistan Kissan Ittehad announces protest in December - Aaj News

پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں زرعی ٹیکس لاگو کرنےکے خلاف صدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے آئندہ ماہ دسمبرمیں پورے ملک میں بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

صدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھرنے کہا ہے کہ ہماری فصلوں کی پیداوار انتہائی کم ہوگئی ہے، پیداواری لاگت حاصل کرنا ممکن نہیں رہا ہے، زرعی ٹیکس لاگو کرنا قابل مذمت ہے۔

خالد کھوکھرنے کہا ہے کہ اگلے سال گندم کم پیدا ہوگی ،عالمی ایجنڈے کے تحت ملک میں زراعت کو کم کردیا گیا، حکمرانوں کی وجہ سے زراعت اب منافع بخش کاروبار نہیں رہا ہے۔

آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ، صوبوں نے زراعت پر انکم ٹیکس کو تسلیم کرلیا

صدر پاکستان کسان اتحاد کا کہناتھا کہ ہمارے پاس احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ہے، اس لئے اآئندہ ماہ سے زرعی ٹیکس کے خلاف بھرپور احتجاج تحریک شروع کررہے ہیں۔

Maryam Nawaz

punjab

PAKSTAN

formers

egriculture tax