ایک اور ناکارہ طیارہ حیدرآباد منتقل کیا جائے گا، مگر کب ؟
نیو بابر کارگو موورزکے پروجیکٹ ڈائریکٹرمنیرعالم نے کہا ہے کہ کراچی سے ایک اور ناکارہ طیارے کو جلد حیدرآباد منتقل کیا جائے گا، طیارے کی 2011 میں کریش لینڈنگ ہوئی تھی، جہاز کو منگل کو منتقل کیا جانے کا پلان ہے۔
پروجیکٹ ڈائریکٹرمنیرعالم نے کہا کہ طیارہ 160فٹ لمبا ور 60ٹن وزنی ہے جسے حیدرآباد منتقل کیا جانا ہے، اسے پیر اور منگل کی درمیانی شب کراچی سےمنتقل کیاجائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی ناکارہ طیاروں کو تربیت کے لئے قابل استعمال بنانےکی کوششیں جاری ہیں، جہازکی منتقلی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار جہاز کی بذریعہ سڑک حیدرآباد منتقلی، موٹر وے پر کیوں رُک گیا
منیرعالم نے کہا کہ ناکارہ طیارے کی منتقلی کے حوالے سے این او سی حاصل کرلی ہے،ایم ڈی 83ساخت کا طیارہ جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے لے جایا جائے گا۔
پروجیکٹ ڈائریکٹرنیو بابر کارگو نے بتایا طیارے کو2حصوں میں تقسیم کرکے جدید ٹرالر کے ذریعے نیشنل ہائی وے کے راستے منتقل کیاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ چند روز قبل پہلا طیارہ سپر ہائی وے کے ذریعے منتقل تھا ،پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے تربیتی ادارے کٹائی میں منتقل کئے جانے والا یہ دوسرا طیارہ ہوگا۔
Comments are closed on this story.