Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

پی آئی اے نے پشاور سے پروازیں بند کر دیں، مزمل اسلم

عوام کو کوئٹہ، سکھر، ملتان، سیالکوٹ سے فلائٹ لینے کے لیے کئی دن انتظارکرنا پڑتا ہے
شائع 17 نومبر 2024 05:04pm

خیبر پخنونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پی آئی اے نے پشاور سے اپنی پروازیں بند کردی ہیں، اب پشاور سے لاہور اور ملک کے دیگر حصوں کے لیے کوئی پرواز نہیں ہے۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ پی آئی اے کی انتظامی غفلت کے باعث صوبے کے عوام کو کوئٹہ، سکھر، ملتان، سیالکوٹ سے فلائٹ لینے کے لیے کئی دن انتظارکرنا پڑتا ہے۔

مزمل اسلم کو اسمبلی فلور پر داخل ہونے سے روک دیا گیا

کے پی کے مشیرخزانہ نے کہا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں کا بھی یہی حال تھا، بین الاقوامی مسافرمنڈی کو سعودی، خلیجی، ترک، تھائی ایئر لائنز نے سنبھال لیا ہے۔

PIA

cm kpk

KPK Government

muzamil aslam